کووڈ 19 کی روک تھام کیلئے گوگل اور ایپل کا مشترکہ منصوبہ

گوگل اور ایپل نے اعلان کیا ہے کہ دونوں کمپنیاں مل کر دنیا بھر کی حکومتوں اور صحت کے اداروں کو کورونا وائرس کے پھیلائو کی ٹریکنگ میں مدد دیں گی اور اس کے لیے بلیوٹوتھ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔ دونوں کمپنیوں کے انجنیئرز مل کر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ فونز میں ایک ایسے حل کو متعارف کرائیں گے جو پبلک ہیلتھ حکام کی ایپس سے رابطے میں رہے گا۔ کمپنیوں کی جانب سے ایک اپلیکشن پروگرامنگ انٹرفیس یا اے پی آئیز کا سیٹ جاری کیا جارہا ہے جو اینڈرائیڈ اور آئی او یاس کے درمیان انٹرآپریبیلیٹی کو ان ایبل کردے گا۔ آئندہ چند ہفتوں میں ایپل اور گوگل کی جانب سے ایک وسیع پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے گا جو بلیوٹوتھ ٹیکنالوجی کی مدد سے وائرس کے پھیلائو کو ٹریک کرے گا اور اس کے دوران صارفین کی پرائیویسی کا بھی خیال رکھا جائے گا۔ اس نئے بلیو ٹوتھ پروٹوکول کو کانٹیکٹ ٹریسنگ کا نام دیا جارہا ہے، جو اسمارٹ فون کے ذریعے صارفین کو آگاہ کرے گا کہ وہ کسی متاثرہ فرد سے رابطے میں آئے ہیں۔ ایپل کے سی ای او ٹم کک کے مطابق اس عمل میں شفافیت اور صارفین کی مرضی کو مدنظر رکھا جائے گا۔ ایپل ...